حکومت کی پوری کوشش ہے 2025 تک پولیو کا مکمل خاتمہ کریں، وزیر اعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ حکومت کی پوری کوشش ہے 2025 تک ملک سے پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ کریں۔
کراچی میں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت انسداد پولیو سے متعلق اہم جائزہ اجلاس ہوا۔
چیئرمین گیٹس فاؤنڈیشن بل گیٹس اور صدر گلوبل ڈویلپمنٹ نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے اپنے آہنی عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
انہوں نے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ریاست کے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔
شہباز شریف نے انسداد پولیو کے لیے غیر معمولی تعاون پر بل گیٹس فاؤنڈیشن کا شکریہ بھی ادا کیا۔
بل گیٹس نے خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پینے والے بچوں کی شرح میں اضافے پر اظہار اطمینان کیا۔
انہوں نے انسداد پولیو کے کے لیے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیتے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔