• KHI: Asr 4:52pm Maghrib 6:35pm
  • LHR: Asr 4:23pm Maghrib 6:07pm
  • ISB: Asr 4:28pm Maghrib 6:13pm
  • KHI: Asr 4:52pm Maghrib 6:35pm
  • LHR: Asr 4:23pm Maghrib 6:07pm
  • ISB: Asr 4:28pm Maghrib 6:13pm

اقلیتی برادری میں سولر پینل تقسیم کرنے کا منصوبہ، وفاقی وزرا پر مشتمل کمیٹی تشکیل

شائع August 9, 2024
فائل فوٹو:ڈان نیوز
فائل فوٹو:ڈان نیوز

وفاقی حکومت نے اقلیتی برادری میں سولر پینل تقسیم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس اس سلسلے میں 4 وفاقی وزرا پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی جو اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر پینلز کی تقسیم کے امکانات کا جائزہ لیکر سفارشات پیش کرے گی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقلیتی برادری میں سولر پینل تقسیم کرنے کے لیے وفاقی وزیر خزانہ، وفاقی وزیر پاور، وفاقی وزیر اطلاعات اور وفاقی وزیر مذہبی امور پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی اقلیتی برادری میں سولر پینل تقسیم کرنے کے امکانات کا جائزہ لے گی، وزیراعظم نے کمیٹی کو فوری طور پر اجلاس منعقد کرکے کل تک سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اقلیتی برادری میں اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر سولر پینل تقسیم کرنے کا منصوبہ ہے، پاکستان میں اقلیتوں کا قومی دن ہر سال 11 اگست کو منایا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024