• KHI: Maghrib 5:54pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:10pm Isha 6:38pm
  • KHI: Maghrib 5:54pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:10pm Isha 6:38pm

قومی اسمبلی میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قراداد منظور

شائع August 9, 2024
فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

قومی اسمبلی میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قراداد منظور کرلی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے قرارداد پیش کی۔

قراداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کرتا ہے، ارشد ندیم نے ثابت کیا کہ وسائل کی کمی اور راہ کی دشواریاں راستہ نہیں روک سکتی۔

اس میں بتایا گیا ہے کہ یہ ایوان ارشد ندیم کی سابقہ کامیابی کو بھی احترام سے دیکھتی ہے، یہ ایوان سفارش کرتی ہے کہ صدر مملکت آصف زرداری ارشد ندیم کو سول ایوارڈ سے نوازیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں پاکستان کے ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اولمپک کی تاریخ کی سب سے بڑی 92.97 میٹر کی تھرو کرتے ہوئے پاکستان کو 40سال بعد اولمپک میں گولڈ میڈل جتوایا۔

پاکستان کے ارشد ندیم پہلی تھرو صحیح نہ کر سکے اور ان کی پہلی تھرو کو فاؤل قرار دے دیا گیا تھا، تیسرے راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے 88.72 میٹرز کی تھرو کی جبکہ جمہوریہ چیک کے جیکب ویڈلیج نے 88.50 میٹر دور نیزہ پھینکا۔

ارشد ندیم نے چوتھی تھرو میں نیزہ 79.40 میٹرز دور پھینکا، انہوں نے پانچویں تھرو کیا تو نیزہ 84.87 میٹر دور جا گرا۔

چھٹے اور آخری راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے مقابلے میں دوسری بہترین تھرو کرتے ہوئے نیزہ 91.79 میٹرز دور پھینک کر اولمپک کی دوسری بہترین تھرو کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

کارٹون

کارٹون : 1 جنوری 2025
کارٹون : 31 دسمبر 2024