• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ترکیہ میں بس حادثہ: 9 افراد جاں بحق، 26 زخمی

شائع August 9, 2024
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ کے گورنر نے کہا ہے کہ انقرہ کے قریب ایک بس ہائی وے پل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 26 زخمی ہو گئے ہیں۔

ٹی آر ٹی پبلک ٹیلی ویژن چینل نے بتایا کہ حادثہ جمعے کی صبح 5:00 بجے پیش آیا، یہ بس انقرہ کے مغرب میں واقع شہر ایسکیشیر سے سفر کر رہی تھی۔

انقرہ ریجن کے گورنر واسپ ساہن نے کہا کہ ابتدائی معلومات سے پتا چلتا ہے کہ ڈرائیور دوران سفر سو گیا تھا کیونکہ ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ اس نے بریک لگانے کی کوشش کی ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ترکیہ میں بسوں کے حادثات کافی عام ہیں، مئی میں جنوبی شہر مرسین کے قریب ایک ہائی وے پر ایک بس ،دو کاروں اور ایک ٹرک کے تصادم میں 10 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024