• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 912 پوائنٹس بڑھ گیا

شائع August 9, 2024
— فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان ہے، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 912 پوائنٹس بڑھ گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق سہ پہر تقریباً 2 بج کر 57 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 912 پوائنٹس یا 1.17 فیصد اضافے کے بعد 78 ہزار 787 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 77 ہزار 874 پر بند ہوا تھا۔

یاد رہے کہ 7 اگست کو ابتدائی ٹریڈنگ میں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 533 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، تاہم یہ رجحان برقرار نہیں رہ سکا تھا اور کاوبار کے اختتام پر انڈیکس 76 پوائنٹس یا 0.1 فیصد تنزلی کے بعد 77 ہزا ر114 پر آگیا تھا۔

5 اگست کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 1141 پوائنٹس کی تنزلی ہوئی تھی، جس کے بعد انڈیکس 77 ہزار 84 پر آگیا تھا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں مندی کو ’عالمی منڈیوں کے مطابق‘ قرار دیا تھا، اور مزید کہا تھا کہ پی ایس ایکس میں فروخت کم شدت کے ساتھ دیکھی گئی۔

اس سے قبل 31 جولائی کو بھی انڈیکس میں 741 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی جبکہ 29 جولائی کو انڈیکس 798 پوائنٹس یا 1.02 فیصد اضافے کے بعد 78 ہزار 827 پر پہنچ گیا تھا۔

19 جولائی کو آخری کاروباری روز ٹریڈنگ کے دوران شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا، جب ایک موقع پر بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1900 پوائنٹس سے زائد کم ہوا تھا، تاہم انڈیکس 1721 پوائنٹس کی تنزلی سے 80 ہزار 117 پر بند ہوا تھا۔

چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے بتایا تھا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے سیاسی بے یقینی کے سبب مارکیٹ میں کمی ہوئی۔

13 جولائی کو عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف کی سطح کا معاہدہ ہونے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا اور 15 جولائی کو کے ایس ای-100 انڈیکس 1211 پوائنٹس اضافے کے بعد 81 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

3 جولائی کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 680 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 80 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔

اس سے قبل 12 جون کو بجٹ پیش کیے جانے کے بعد 14 جون کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 877 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 77 ہزار کی سطح عبور کر گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024