• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

پیرس اولمپکس: بھارتی ریسلر کو ٹیم سمیت ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ

شائع August 8, 2024
انتم پنگھل کو اس سے قبل خواتین کی 53 کلوگرام کیٹیگری میں عبرتناک شکست ہوئی تھی — فائل فوٹو
انتم پنگھل کو اس سے قبل خواتین کی 53 کلوگرام کیٹیگری میں عبرتناک شکست ہوئی تھی — فائل فوٹو

بھارتی ریسلر انتم پنگھل کو پیرس اولمپکس سے اس وقت بے دخل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب ان کی بہن ان کا ایکریڈیشن کارڈ استعمال کرتے ہوئے اولمپک ولیج گیمز میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے گئی تھی۔

فرانسیسی حکام کی جانب سے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی نشاندہی پر بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن نے ریسلر انتم پنگھل اور ان کی ٹیم کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی اسپورٹس کے مطابق ریسلر انتم پنگھل اور ان کی ٹیم کو پیرس سے بے دخل کیا جائےگا۔

بھارتی ریسلر کی بہن نیشا کو پیرس اولمپکس کے دوران اولمپک گیمز ولیج میں داخل ہوتے وقت انتم پنگھل کا ایکریڈیشن کارڈ استعمال کرنے کی وجہ سے حراست میں لیا گیا تھا۔

تاہم پولیس کی جانب سے نیشا کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد، اولمپک حکام نے انتم پنگھل کی ایکریڈیشن کو معطل کرکے ان کی پوری ٹیم کو ملک بدر کرنے کے فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ انتم پنگھل کو اس سے قبل خواتین کی 53 کلوگرام کیٹیگری میں ترکیہ کی زینب یتگل کے خلاف 0-10 سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا کہ فرانسیسی حکام کی جانب سے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی نشاندہی پر بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن نے ریسلر انتم پنگھل اور ان کی ٹیم کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

19 سالہ جونیئر ورلڈ چیمپئن انتم پنگھل اور ان کی بہن کو پولیس نے ان کا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا تھا۔

قبل ازیں انتم پنگھل کے ذاتی معاون عملے میں شامل وکاس اور بھگت کو مبینہ طور پر نشے کی حالت میں ٹیکسی میں سفر کرنے اور کرایہ نہ ادا کرنے کی وجہ سے پولیس کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس حوالے سے بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کے ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم اس وقت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، ہمارا سیکیورٹی عہدیدار اس صورتحال سے نمٹنے کی کوشش کر رہا ہے، ریسلر اور ان کی ٹیم کو ملک بدر کیا جا سکتا ہے۔

قبل ازیں ترک کھلاڑی زینپ یتگل کی کوارٹر فائنل میں جرمنی کی اینیکا وینڈل کے ہاتھوں شکست نے ڈیبیو کرنے والی 19 سالہ بھارتی کھلاڑی کا وائلڈ کارڈ انٹری کے ذریعے کانسی کا تمغہ کے مقابلے میں شرکت کا خواب چکنا چور کردیا تھا۔

ورلڈ چیمپیئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی انتم پنگھل، ونیش پھوگاٹ کی کیٹیگری میں اولمپک کوٹہ حاصل کرنے والوں میں سے ایک ریسلر تھیں، جنہیں پہلے راؤنڈ میں 101 سیکنڈز میں شکست ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025