• KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm
  • KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm

وزیر اعظم سے صادق سنجرانی کی ملاقات، بلوچستان کے منصوبوں پر تبادلہ خیال

شائع August 7, 2024
فائل فوٹو: اے پی پی
فائل فوٹو: اے پی پی

وزیر اعظم شہباز شریف سے سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی جہاں دونوں رہنماؤں نے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے صادق سنجرانی نے ملاقات کی جہاں دونوں رہنماؤں نے بلوچستان سے متعلق امور پر گفتگو کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی حکومت کی ترجیح ہے، چاغی منرل راہداری میں کئی منصوبے زیر غور ہیں اور معدنی ذخائر سے استفادہ کرنے کے لیے چاغی منرل راہداری کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معدنی ذخائر کی گوادر بندرگاہ تک رسائی کے لیے ریلوے لائن بچھائی جائے گی جبکہ چاغی میں بجلی کی ترسیل کا نظام بہتر بنانے کے لیے گرڈ اسٹیشن قائم کیا جا رہا ہے جبکہ پانی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

صادق سنجرانی نے بلوچستان کی ترقی میں دلچسپی لینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025