• KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm
  • KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو 9مئی کے مقدمے میں رہا کر دیا گیا

شائع August 7, 2024
تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ— فائل فوٹو: قومی اسمبلی
تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ— فائل فوٹو: قومی اسمبلی

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کو 9مئی کے مقدمے میں ضمانتی مچلکے جمع اور روبکار جاری ہونے پر رہا کر دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق عالیہ حمزہ کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے اور روبکار جاری ہونے پر رہا کردیا گیا۔

رہائی کے بعد عالیہ حمزہ کو جیل کے باہر موجود وکلا اور اہلخانہ لے کر ہو گئے جبکہ جیل کے باہر موجود تحریک انصاف کے کارکنوں نے بھی گل پاشی کرتے ہوئے ان کے حق میں نعرے بازی کی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عالیہ حمزہ کی 31جولائی کو ضمانت منظور کی تھی

واضح رہے کہ 31 جولائی کو گوجرانوالہ کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 9 مئی کے مقدمے میں گرفتار عالیہ حمزہ کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست منظور کر لی تھی۔

آج لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف عالیہ حمزہ کے شوہر کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے عالیہ کو 29 اگست تک کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا۔

اس دوران سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جبکہ پرتشدد واقعات کے دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

ان مقدمات میں پی ٹی آئی کی رہنماؤں عالیہ حمزہ، یاسمین راشچد، خدیجہ شاہ اور صنم جاوید سمیت کئی خواتین پارٹی ورکرز کو بھی حراست میں لے لیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025