• KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm
  • KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm

لوگوں کے طعنوں کی وجہ سے جلد شادی کی، حنا چوہدری

شائع August 7, 2024 اپ ڈیٹ August 8, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا چوہدری نے کہا ہے کہ انہوں نے کیریئر کے آغاز میں ہی لوگوں کے طعنوں کی وجہ سے شادی کی تھی، کیوں کہ لوگوں نے ان کے منگیتر کو کہنا شروع کردیا تھا کہ وہ شوبز میں جاکر بدل جائےگی۔

حنا چوہدری نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی اور یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے حمل کے آٹھویں ماہ تک کام کیا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ یونیورسٹی میں پڑھتی تھیں، تب انہیں ان کے شوہر سے محبت ہوگئی تھی، ان کے شوہر یونیورسٹی انتظامیہ کے عہدیدار تھے۔

ان کے مطابق وہ یونیورسٹی میں ہی زیر تعلیم تھیں تو ان کے شوہر نے یونیورسٹی کی ملازمت چھوڑ دی تھی لیکن اس وقت ان کے درمیان اچھی دوستی ہوچکی تھی اور وہ شوہر کو ”سر“ کہ کر بلاتی تھیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی ملازمت چھوڑنے کے بعد انہیں شوہر نے کہا کہ وہ انہیں ”سر“ نہ بلایا کریں، کیوں کہ وہ ان سے عمر میں بہت زیادہ بڑے نہیں اور نہ ہی انہوں نے کبھی انہیں پڑھایا ہے۔

اداکارہ کے مطابق ان کے درمیان دوستی گہری ہوگئی تو ان کے خاندانوں میں بھی تعلقات ہوگئے اور پہلے انہیں شوہر نے رشتے کی پیش کش کی، جس کے بعد دونوں کے خاندان نے رشتہ طے کیا۔

حنا چوہدری نے بتایا کہ شوبز میں آنے سے قبل ہی ان کی منگنی ہو چکی تھی اور جیسے ہی انہوں نے شوبز کیریئر شروع کیا تو لوگوں نے انہیں اور ان کے منگیتر کو طعنے دینا شروع کیے کہ اب لڑکی شوبز میں چلی گئی ہے، وہ بدل جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے طعنوں کی وجہ سے انہوں نے شوبز کیریئر کے آغاز میں ہی جلد شادی کرلی، جس کے بعد وہ کیریئر کو بڑھانے کے لیے لاہور سے کراچی آئیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں خوف تھا کہ شادی کے بعد ان کا کیریئر ختم ہوجائے گا اور شادی کی وجہ سے انہیں کوئی کاسٹ بھی نہیں کرے گا، کیوں کہ پاکستان میں غیر شادی شدہ لڑکیوں کو زیادہ مواقع ملتے ہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ لیکن شادی کے فوری بعد ہی انہیں ڈراموں میں یکے بعد دیگرے کام کرنے کی پیش کش ہونے لگی اور کچھ ہی عرصے بعد وہ حاملہ ہوگئیں اور انہیں ایک بار پھر خوف ہوگیا کہ ان کا کیریئر ختم ہوگیا۔

حنا چوہدری نے بتایا کہ حمل ٹھہرنے کے باوجود انہیں کام کرنے کی پیش کش ہوتی رہی اور انہوں نے حمل کے آٹھویں ماہ تک کام کیا اور ان کے کیریئر میں شادی اور بچے کی پیدائش کے بعد اچھا فرق پڑا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025