• KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm
  • KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm

نیپال میں ہیلی کاپٹر حادثہ، پائلٹ اور 4 چینی شہری ہلاک

شائع August 7, 2024
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وسطی نیپال میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار پائلٹ اور 4 چینی باشندوں سمیت تمام 5 مسافر ہلاک ہوگئے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ایئر ڈائنسٹی ہیلی کاپٹر دارالحکومت کٹھمنڈو سے سیابروبیسی کی طرف جا رہا تھا، جو سیاحوں میں مقبول ٹریکنگ کے بہت سے راستوں کا نقطہ آغاز ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ پرواز کے تقریباً تین منٹ بعد طیارے کا رابطہ منقطع ہوگیا اور ہیلی کاپٹر دارالحکومت کے شمال میں واقع ضلع نواکوٹ میں گر کر تباہ ہو گیا۔

پولیس کے ترجمان دان بہادر کارکی نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ اس حادثے میں پائلٹ سمیت تمام 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

نواکوٹ کے ضلع افسر رام کرشنا ادھیکاری نے بتایا کہ جائے حادثہ سے 5 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس پہلے ہی جائے وقوع پر پہنچ چکی ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

یاد رہے کہ نیپال کی فضائی صنعت نے حالیہ برسوں میں ترقی کی ہے لیکن یہ ناکافی تربیت اور دیکھ بھال کی وجہ سے ناقص حفاظتی نظام سے دوچار ہے۔

بدھ کو ہونے والا واقعہ کٹھمنڈو میں طیارے کے حادثے کے دو ہفتے بعد پیش آیا ہے جس میں پائلٹ کے علاوہ تمام 18 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 30 دسمبر 2024
کارٹون : 29 دسمبر 2024