• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

تھائی ایئرلائن کی پرواز میں اے سی خراب، مسافروں کی طبیعت بگڑنے پر ہنگامی لینڈنگ

شائع August 7, 2024
— فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے
— فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے

تھائی ایئرلائن کی پرواز میں اے سی خراب ہونے کے باعث مسافروں کی حالت خراب ہونے پر پرواز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کی پرواز بوئنگ 777 لندن سے بینکاک کی جانب جا رہی تھی، جس میں مسافروں کی جانب سے شدید گھبراہٹ کی شکایت کی گئی تھی۔

تھائی پرواز میں ایئر کنڈیشننگ سسٹم خراب ہونے پر تقریبا 2 گھنٹے تک پرواز میں شدید گرمی اور گھٹن کی صورتحال تھی، جس پر کئی مسافروں کی حالت غیر ہونے کی شکایات موصول ہوئیں، جبکہ ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد مسافروں کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔

ایئرپورٹ کرفیو کے باعث حکام کا اے سی ٹیکنیشن سے رابطہ ممکن نہیں ہو پا رہا تھا، تاہم پرواز کو کئی گھنٹوں بعد ٹیک آف کی اجازت ملی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک مسافر وراوان مکسانی نے بتایا کہ مسافر طیارے میں پھنسے اور نکل نہیں پا رہے تھے، ایئر کرافٹ میں شدید گرمی ہو رہی تھی اور سانس میں دشواری کا سامنا تھا۔ کم ازکم سوانا میں آپ اپنی مرضی سے نکل تو سکتے تو، یہاں ہمیں ایک قسم کا ٹارچر کیا جا رہا تھا۔

مسافر طالبہ نےمزید بتایا کہ ایئرلائن کی جانب سے کوئی مدد نہیں کی گئی جبکہ پرواز کے آخری حصے میں بیٹھے مسافر شدید پریشان تھے۔

لیکن صورتحال اس وقت مزید خراب ہوگئی جب ایئرکرافٹ ٹیک آف سے قبل ہی دوبارہ انجن نہ چلنے پر رک گیا، کئی گھنٹے تاخیر کے بعد بالآخر پرواز منزل کی جانب روانہ ہوئی۔

دوسری جانب، تھائی ایئرلائن کی جانب سے تاحال ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024