• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

جرمنی: ہوٹل گرنے سے ایک شخص ہلاک، 8 افراد ملبے تلے دب گئے

شائع August 7, 2024
فوٹو: اے پی
فوٹو: اے پی

مغربی جرمنی میں ایک ہوٹل کا کچھ حصہ منہدم ہو گیا جس کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ 8 افراد ملبے تلے دب گئے، امدادی کارکنان لوگوں کو ریسکیو کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ فرینکفرٹ سے تقریباً 110 کلومیٹر (68 میل) مغرب میں واقع قصبے کرویف میں ہوٹل کی ایک منزل منگل کو رات 11:00 بجے کے قریب نامعلوم وجوہات کی بنا پر منہدم گئی۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کے وقت ہوٹل کے اندر موجود 14 افراد میں سے 5 باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ پھنسے ہوئے دیگر 8 افراد میں سے کچھ شدید زخمی ہیں، فائر فائٹرز نے ان میں سے کچھ کے ساتھ رابطہ قائم کیا ہے۔

اس واقعے کے قریبی گھروں کو خالی کرا لیا گیا اور تقریباً 250 سرچ اینڈ ریسکیو عملہ جائے وقوعہ پر موجود ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024