چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع
وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ڈاکٹر مختار احمد کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع منظوری دے دی۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد کے وزیر اعظم کے سیکریٹری نے باضابطہ مراسلہ جاری کردیا۔
وزیر اعظم کے سیکریٹری نے مراسلہ سیکریٹری ایجوکیشن کو ارسال کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر مختار احمد کی دو سالہ مدت 29 جولائی کو ختم ہوگئی تھی اور چیئرمین کا عہدہ ایک ہفتے سے خالی تھا۔