• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی پارکنگ کی نیلامی کے دوران ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

شائع August 6, 2024
فائل فوٹو: پی پی آئی
فائل فوٹو: پی پی آئی

بلدیہ عظمیٰ کراچی میں پارکنگ کی نیلامی کے دوران ہنگامہ آرائی ہوئی جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ایف آئی آر محکمہ چارجڈ پارکنگ کی جانب سے سٹی کورٹ تھانے میں درج کرائی گئی۔

ایف آئی آر میں سینئر ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ نبیل بلوچ نے مؤقف اپنایا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی پارکنگ کی نیلامی کے دوران شرپسند عناصر کی جانب سے انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی تھی۔

کے ایم سی کے محکمہ چارجڈ پارکنگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم سراج نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کروادی۔

نبیل بلوچ نے کہا کہ ایف آئی آر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے حکم پر درج کروائی گئی ہے جس میں پارکنگ کے ٹھیکے دار عبداللہ اور شمیم کو نامزد کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025