• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

شائع August 6, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

محکمہ پولیس پنجاب کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد اب افسران اور اہلکاروں کا بھی ٹریفک چالان کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق افسران اور اہلکاروں کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی مستقل شکایات پر ان کا بھی چالان کاٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ پولیس اہلکاروں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے دیکھا گیا ہے لہٰذا اب باوردی اہلکاروں اور دیگر عملے کے خلاف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پولیس افسران اور اہلکار کسی بھی گاڑی میں ہوں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025