• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

لاہور: جرمن سائیکلسٹ کے ساتھ واردات کا معاملہ، غفلت برتنے پر ڈولفن اہلکار گرفتار

شائع August 6, 2024
فوٹو: انڈپینڈنٹ اردو
فوٹو: انڈپینڈنٹ اردو

جرمن سائیکلسٹ کے ساتھ واردات کے معاملے میں بر وقت رسپانس نہ کرنے اور غفلت برتنے پر ڈولفن فورس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق جرمن سائیکلسٹ کے ساتھ واردات کے معاملے میں غفلت برتنے پر ڈولفن ٹیم کو پولیس افسران کے حکم پر گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

ترجمان ڈولفن فورس نے بتایا کہ ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر وقوعہ کے متعلق مفصل انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے، ایس پی ڈولفن کی سربراہی میں باقاعدہ ریگولر ڈیپارٹمنٹل انکوائری کی جارہی ہے، جب کہ ڈولفن ٹیم کو معطل کر کے اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کر دیے گے ہیں، انکوائری میں وقوعہ کے متعلق تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے کہا کہ ڈولفن اسکواڈ شفافیت اور خود احتسابی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، ریگولر ڈیپارٹمنل انکوائری کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل لاہور میں تھانہ شمالی چھاؤنی کی حدود میں جرمن سائیکلسٹ کو مسلح افراد نے لوٹ لیا تھا، جس کا مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج کیا گیا۔

انڈپینڈنٹ اردو کے مطابق لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ برگ فلورین نامی 27 سالہ جرمن سیاح ایئرپورٹ کے قریب کیمپنگ کر رہے تھے کہ اچانک 2 مسلح افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا، مسلح افراد ان کا موبائل، نقدی اور 5 لاکھ پاکستانی روپے مالیت کا کیمرہ لے کر فرار ہو گئے۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق نے بتایا کہ ’ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے، جب کہ جرمن شہری کی مدعیت میں 2 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ سیاح نے لاہور پولیس کو کوئی اطلاع نہیں دی، وہ اپنے طور پر سیر وتفریح کر رہے تھے اور سڑک کنارے کیمپ لگا کر سو رہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آ گیا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025