• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am

حکومت، آئی پی پیز کے مسئلے پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے، اویس لغاری

شائع August 5, 2024
اپنی ملاقات کے حوالے سے اویس لغاری نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات ہیں جس پر ان کو بریفنگ دی ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز
اپنی ملاقات کے حوالے سے اویس لغاری نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات ہیں جس پر ان کو بریفنگ دی ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت، آئی پی پیز کے مسئلے پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے اور ہم بجلی قیمتیں کم کرنا چاہتے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اویس لغاری نے کہا کہ 2018 کے بعد روپے کی قدر گرنا، شرح سود میں اضافہ کیپسٹی پیمنٹس کی وجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان نے کول پلانٹس کو مقامی کوئلے میں تبدیلی پر اتفاق رائے کیا ہے جبکہ چین نے ڈیٹ پروفائلنگ کے مسئلے کو سنجیدہ لیا ہے۔

وفاقی وزیر نے اس امر پر زور دیا کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات کی جارہی ہیں، حکومت، آئی پی پیز کے مسئلے پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے اور ہم بجلی قیمتیں کم کرنا چاہتے ہیں۔

اپنی ملاقات کے حوالے سے اویس لغاری نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات ہیں جس پر ان کو بریفنگ دی ہے، قانونی پیچیدگیوں کے باعث تفصیل میں نہیں جانا چاہتا، لیکن تمام امورکا جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے سابق نگران وزیر گوہر اعجاز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی کسی کو سجھ نہیں آنی۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024