• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان پر درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں

شائع August 5, 2024
فائل فوٹو: آن لائن
فائل فوٹو: آن لائن

لاہور ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سمیت دیگر فریقین سے مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے عمران خان نے مقدمات اور انکوائری کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا،

درخواستگزار نے اپنی اپیل میں مؤقف اپنایا کہ سیاسی بنیادوں پر عمران خان کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے استدعا کی کہ عدالت درج تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے بانی پی ٹی کو کسی نئے مقدمے میں گرفتار کرنے سے روکنے کی بھی ہدایت دے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024