• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

پیرس اولمپکس میں چین 16 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست

شائع August 4, 2024
جمناسٹک میں سونے اور چاندی کا تمغہ جیتنے والے چین کے ایتھلیٹس— فوٹو: اے ایف پی
جمناسٹک میں سونے اور چاندی کا تمغہ جیتنے والے چین کے ایتھلیٹس— فوٹو: اے ایف پی

پیرس اولمپکس میں چین 18 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ امریکا 14 سونے کے تمغوں سمیت 63 میڈلز کے ساتھ دوسرے اور میزبان ملک فرانس 12 گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

پیرس اولمپکس کی افیشل ویب سائٹ کے مطابق اولمپکس کے آٹھویں روز چین 18 گولڈ، 13 چاندی اور 9 کانسی کے تمغوں سمیت 40 میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے۔

امریکا نے گزشتہ دو روز کے دوران بہترین کھیل پیش کیا اور جست لگاتے ہوئے 14 گولڈ میڈلز جیت کر دوسرے نمبر پر پہنچ گیا جبکہ 25 سلور اور 24 کانسی کے تمغوں کے ساتھ امریکا کے میڈلز کی مجموعی تعداد 63 ہو چکی ہے۔

اولمپکس کے نویں روز کے اختتام پر امریکا نے اپنی پوزیشن کو بہتر بناتے ہوئے میڈلز کی ڈور میں دوسرا نمبر حاصل کر لیا۔

فرانس 12 سونے، 14 چاندی اور 16 کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ آسٹریلیا بھی اب تک 12 سونے کے تمغے جیت چکا ہے۔

چین نے اب تک ڈائیونگ اور شوٹنگ کے مقابلوں میں 4، 4 سونے کے تمغے حاصل کیے ہیں۔

مزید ازاں، پڑوسی ملک بھارت کی میڈلز ٹیبل پر 53ویں پوزیشن ہے اور وہ اب تک تین کانسی کے تمغے جیت چکا ہے۔ بھارت کی جانب سے منو بھاکر، سربجوت سنگھ اور سوامنل کوسالے نے برونز میڈلز جیتے۔

دوسری جانب صنفی تنازع کی مرکزی کردار الجزائر کی 25 سالہ باکسر ایمان خلیف نے الجزائر کی پہلی خاتون میڈلسٹ ہونے کے اعزاز کو بھی یقینی بنا لیا ہے۔

انہوں نے 66 کلوگرام کیٹیگری میں ہنگری کی اینالا ہموری کو شکست دے کر برونز میڈل کا حصول یقینی بنا لیا۔

واضح رہے پاکستان کے 7 میں سے 5 ایتھلیٹس کا پیرس اولمپکس میں سفر اختتام پذیر ہو چکا ہے اور اولمپکس میں پاکستان کی میڈل کی واحد امید جیولن تھرور ارشد ندیم ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان 1992 کے بعد سے اولمپکس میں اب تک کوئی میڈل نہیں جیت سکا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024