• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید بارش کی پیشگوئی کردی

شائع August 4, 2024
— فوٹو: اے پی پی
— فوٹو: اے پی پی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے مزید بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں آج بھی مطلع جزوی ابر آلود ہے، شہر میں بادلوں کے ڈیرے ہیں، جب کہ کہیں کہیں پھوار ہونے سے موسم خواش گوار ہے لیکن بعض علاقوں میں حبس کی کیفیت بھی برقرار ہے۔

شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر میں اس وقت جنوب مغربی سمت سے ہوائیں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ‏ہوا کے کم دباؤ کے زیر اثر بارش برسانے والا سسٹم شمال سے جنوب کی طرف بڑھ رہا ہے، سسٹم کے سبب آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں گرج چمک کے ساتھ متعدل اور تیز بارش کے امکانات ہیں۔

دوسری جانب حیدرآباد سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں بارشوں کاسلسلہ جاری ہے، حیدرآباد اور گردونواح میں آج بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا، امشورو، نوری آباد، تھانہ بولا خان اور گردونواح کے علاقوں میں بارش ہوئیں۔

جامشورو میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور ندی نالوں میں طغیانی ہے، جیکب آباد میں بلوچ کالونی میں ٹھل ڈسٹری میں 50 فٹ چوڑے شگاف کے بعد پانی مکانوں اور دکانوں میں داخل ہوگیا ہے، جس سے مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق مراد علی شاہ نے بارشوں کے پیش نظر صورتحال کا جائزہ لینے کا اجلاس طلب کر لیا، اجلاس میں ممکنہ اربن فلڈنگ، نہروں میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کھیرتھررینجن اور بلوچستان میں بارشوں کا پانی صوبے میں آنے کی صورتحال کا بھی جائزہ لیں گے، سید مراد علی شاہ بلدیاتی اداروں، محکمہ آبپاشی اور انتظامیہ کو اجلاس میں ہدایات دیں گے۔

واضح رہے کہ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے 2 روز قبل بتایا تھا کہ کراچی میں 4 سے 7 اگست تک شہر میں موسلادھار بارش متوقع ہے، موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں سندھ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے، جب کہ سمندری ہوائیں مکمل بحال جبکہ موسم خوشگوار ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025