• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

پی ٹی آئی رہنما کو جائیداد کے تنازع پر قتل کیا گیا، ابتدائی تفتیش میں انکشاف

شائع August 4, 2024
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پولیس کی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ 2 روز قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل میں 4 ملزمان ملوث تھے جبکہ ڈاکٹر صدیق کا ملتان میں ایک لیبارٹری پر جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جوہر ٹاؤن میں اقرا میڈیکل کمپلیکس کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق ویلنشیا ٹاؤن کی خضرہ مسجد کے باہر نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد کھڑے تھے کہ نامعلوم شخص نے ان کے قریب آکر فائرنگ کردی، ڈاکٹر شاہد صدیق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے۔

پولیس نے 4 نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس نے اہل خانہ اور عینی شاہدین کے بیانات بھی ریکارڈ کیے ہیں اور قریبی گلیوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے ویڈیو فوٹیج اکٹھی کرلی ہے۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ڈاکٹر صدیق کا ملتان میں ایک لیبارٹری پر جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔

6 ماہ قبل انہوں نے چھنگ پولیس میں ایف آئی آر بھی درج کرائی تھی، ایف آئی آر میں ڈاکٹر شاہد نے بتایا کہ ایک نامعلوم لڑکے نے ان پر فائرنگ کی تھی لیکن وہ بال بال بچ گیا۔

اس ہفتے ہونے والے حملے کی تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ حملہ آور ایک پیشہ ور شوٹر تھا اور ہوسکتا ہے کہ اسے ڈاکٹر شاہد صدیق کے کسی مخالف نے ہائر کیا ہو۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے بتایا کہ حملہ آوروں میں سے ایک نے شاہد صدیق پر گولی چلائی اور اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ فرار ہو گیا جو کہ گلی میں کھڑی کار میں ان کا انتظار کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ خاندان اس قتل پر صدمے میں ہے کیونکہ انہیں حملے کی وجہ معلوم نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025