• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اوکاڑہ: ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث ماں اور بچہ جاں بحق

شائع August 3, 2024
ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ لواحقین سے خون لانے کا کہا تھا — فائل فوٹو
ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ لواحقین سے خون لانے کا کہا تھا — فائل فوٹو

ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث ماں اور بچہ جاں بحق ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق اوکاڑہ کے گاؤں ون ایل کی رہائشی خاتون کو زچگی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا تھا۔

ورثا نے الزام عائد کیا کہ طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باوجود آپریشن نہ کرنے سے خاتون اور اس کے پیٹ میں موجود بچہ دم توڑ گئے۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ لواحقین سے خون لانے کا کہا تھا، جو بروقت دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مریضہ جاں بحق ہوگئیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024