• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

اسلام آباد: بارش کے پانی میں نہاتے ہوئےکرنٹ لگنے سے 2 بچے جاں بحق

شائع August 3, 2024
—فوٹو: طاہر نصیر
—فوٹو: طاہر نصیر

اسلام آباد میں بارش کے دوران نہاتے ہوئے دو بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ پولیس نے دونوں لاشیں تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کر دیں۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کرنٹ لگنے سے 2 بچوں کی موت کا واقعہ تھانہ شالیمار کے سیکٹر ایف الیون میں پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق بچے میدان میں جمع بارش کے پانی میں نہا رہے تھے، بچوں کے نہانے کے دوران بجلی کی تار پانی میں آ گری اور کرنٹ لگنے سے بچے دم توڑ گئے۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق بچوں میں 8 سالہ غلام اور 5 سالہ وقاص شامل ہیں، پولیس نے دونوں لاشیں تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024