• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

دانیہ کا وکیل نہیں، مجھے برباد کرنے کے بعد نکاح کے لیے راضی ہوئیں، شوہر

شائع August 2, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سابق رکن قومی اسمبلی و اسکالر مرحوم عامر لیاقت سے شادی کرکے شہرت حاصل کرنے والی دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے واضح کیا ہے کہ وہ ان کے وکیل نہیںٰ تھے، انہوں نے ان کے وکیل کا ڈراما کرنے کی ویڈیو مذاق میں بنائی تھی۔

دانیہ شاہ اور حکیم شہزاد نے شادی کا اعلان کرنے کے بعد حال ہی میں ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں اپنے تعلقات اور شادی سے متعلق مزید معلومات بتائی۔

دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ ان کے دوسرے شوہر حکیم ہیں، جن سے ان کی والدہ اپنے لیے دوائی خریدتی تھیں، جس کے بعد ہی ان کے خاندان کے درمیان تعلقات ہوئے اور پھر بات شادی تک جا پہنچی۔

انہوں نے بتایا کہ حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے انہیں شادی کی پیش کش کی، جس پر انہوں نے کافی غور کرنے کے بعد ان سے نکاح کرنے کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے نکاح کیا ہے، کوئی غلطی یا گناہ نہیں کیا اور انہیں حق مہر میں پانچ لاکھ روپے سمیت گھر اور گاڑی بھی دی گئی ہے جو کہ شوہر نے اپنی رضامندی سے دی۔

اسی دوران دانیہ شاہ کے شوہر نے واضح کیا کہ وہ وکیل نہیں ہیں، انہوں نے دانیہ شاہ کے ساتھ پہلی ویڈیو بطور وکیل بنائی تھی جو کہ وائرل ہوگئی لیکن درحقیقت وہ حکیم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دانیہ شاہ کی والدہ ان سے دوائی لینے آتی تھیں تو انہیں گھر آنے کی دعوت بھی دیتی تھیں، جسے قبول کرنے کے بعد وہ ان کے گھر گئے، جہاں دانیہ کو دیکھ کر وہ دل ہارے بیٹھے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے پہلے ہی دانیہ شاہ اور عامر لیاقت کے معاملے سے متعلق بہت کچھ سن رکھا تھا لیکن اب وہ دعویٰ کرسکتے ہیں کہ دانیہ شاہ نے نہ کوئی ویڈیوز بنائیں، نہ انہیں لیک کیا۔

ان کا کہنا تھا جب کہ جب وہ پہلی بار دانیہ شاہ کے گھر گئےتو انہیں وہاں غربت نظر آئی، انہوں نے کراچی میں اپنے خلاف عامر لیاقت کے معاملے پر دائر کیے گئے کیسز کے لیے اپنی ہر چیز فروخت کر رکھی تھی۔

حکیم شہزاد کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسی وقت ہی دانیہ شاہ کی مدد کا فیصلہ کیا اور پھر آہستہ آہستہ ان کا دل دانیہ شاہ پر آگیا لیکن انہوں نے انہیں گھاس نہیں ڈالی اور انہیں برباد کرکے رکھ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ دانیہ شاہ انہیں نظر انداز کرتی رہیں، انہیں میسیجز کا جواب نہ دیتیں اور نہ ہی ان کی فون کالز اٹینڈ کرتیں، جس وجہ سے ان کا سکون برباد ہوگیا، انہیں راتوں کو نیند نہیں آتی تھی وہ ان کے عشق میں برباد ہوگئے تھے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ دانیہ شاہ سے تعلقات بنانے کے لیے انہوں نے تمام وظائف کر ڈالے، تمام مزاروں پر حاضریاں لگادیں اور تمام نمازیں بھی پڑھ ڈالیں لیکن ان کا معاملہ نہ بنا۔

حکیم شہزاد لوہا پاڑ کا کہنا تھا کہ کافی عرصے بعد دانیہ شاہ نے نکاح پر رضامندی ظاہر کی لیکن وہ ابتدائی طور پر ان سے نکاح کرنے کو تیار نہیں تھے، کیوں کہ ان کی پہلے ہی تین بیویاں تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں انہوں نے دل کے ہاتھوں مجبور ہوکر دانیہ شاہ سے شادی کرلی، وہ ان کی چوتھی بیوی ہیں، انہوں نے انہیں حق مہر میں گھر، گاڑی، سونا اور بہت ساری چیزیں دی ہیں اور وہ مزید بہت کچھ انہیں دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025