• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

گالوں پر ڈمپل کی وجہ سے ہانیہ عامر کو بیٹے کے ساتھ کاسٹ کروں گی، صاحبہ

شائع August 2, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ماضی کی مقبول فلمی ہیروئن صاحبہ نے کہا ہے کہ اگر انہیں کبھی اپنی فلم بنانے کا موقع ملا تو وہ اداکارہ ہانیہ عامر کو بیٹے احسن کے ساتھ کاسٹ کریں گی۔

صاحبہ نے حال ہی میں شوہر جان ریمبو کے ہمراہ سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا کہ اگر دونوں کو کبھی اپنی فلم بنانی پڑے تو وہ کس کو کاسٹ کریں گے؟

اس پر ریمبو نے کہا کہ اگر کبھی انہیں فلم بنانے کا موقع ملا تو وہ اپنے احسن کو کاسٹ کریں گے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ بیٹے کے ساتھ کس اداکارہ کو ہیروئن کے طور پر کاسٹ کریں گے؟ تو اس پر ان کا کہنا تھا کہ انہیں بیٹے کی ہم عمر لڑکیوں اور اداکاراؤں کے نام نہیں آتے۔

ریمبو کی جانب سے ہیروئن کا جواب نہ دیے جانے پر ان کی اہلیہ صاحبہ نے کہا کہ وہ بیٹے کے ہمراہ اداکارہ ہانیہ عامر کو فلم میں کاسٹ کریں گی۔

صاحبہ نے دلیل دیتے ہوئے کہا کہ چوں کہ ہانیہ عامر کے گالوں پر ڈمپل بنتے ہیں اور احسن کے گالوں پر ڈمپل بنتے ہیں، اس لیے وہ دونوں کو کاسٹ کریں گی۔

اداکارہ کے مطابق وہ ویسے عام طور پر ڈرامے نہیں دیکھتیں لیکن حال ہی میں انہوں نے ہانیہ عامر کا فہد مصطفیٰ کے ہمراہ ڈراما دیکھا، جس میں انہیں ان کی اداکاری بہت اچھی لگی۔

—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024