• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

ایف پی سی سی آئی کے وفد کی صدر سے ملاقات، توانائی کی قیمتوں کے معاملے میں مداخلت کی درخواست

شائع August 1, 2024
صدر مملکت نے اپنی گفتگو میں کہا کہ توانائی کی بڑھتی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے سودمند حل تلاش کرنا ہوگا — فوٹو: پی آئی ڈی
صدر مملکت نے اپنی گفتگو میں کہا کہ توانائی کی بڑھتی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے سودمند حل تلاش کرنا ہوگا — فوٹو: پی آئی ڈی

گوہر اعجاز کی سربراہی میں تاجروں اور 40 علاقائی کاروباری تنظیموں کے عہدیداروں کے وفد نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں توانائی کی قیمتوں کے معاملے میں مداخلت کی درخواست کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق صدر آصف زرداری سے گوہر اعجاز کی قیادت میں ایف پی سی سی آئی کے وفد نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔

صدر مملکت نے اپنی گفتگو میں کہا کہ توانائی کی بڑھتی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے سودمند حل تلاش کرنا ہوگا۔

انہوں نے تجویز دی کہ کپیسٹی چارجز کے مسئلے پر کاروباری برادری ایک کمیٹی تشکیل دے، صدر کا دفتر کاروباری برادری کی کمیٹی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا

صدر آصف زرداری نے زور دیا کہ متفقہ حل تیار کیا جائے تاکہ کسی اسٹیک ہولڈرز کو نقصان نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے کاروباری اداروں کو درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ ہیں۔

اس موقع پر گوہر اعجاز نے کہا کہ توانائی کی بڑھتی قیمتوں سے عوام، صنعتوں، زراعت اور برآمدات کے شعبے پر بوجھ پڑ رہا ہے، صدر مملکت پاکستان کی صنعتوں اور کاروباری اداروں کو درپیش مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024