• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ملک چھوڑ رہی ہوں، نہ موسیقی سے کنارہ کشی اختیار کی ہے، آئمہ بیگ

شائع August 1, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

گلوکارہ آئمہ بیگ نے واضح کیا ہے کہ وہ نہ تو ملک چھوڑ رہی ہیں اور نہ ہی وہ موسیقی کو خیرباد کہ رہی ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوریز میں پاکستان سے باہر جانے کے دوران متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے ایئر پورٹ پر بنائی گئی متعدد ویڈیوز شیئر کیں، جن میں انہوں نے چہ مگوئیاں پر وضاحتیں بھی کیں۔

انسٹاگرام اسٹوریز میں ہی پہلے انہوں نے بتایا تھا کہ وہ کچھ عرصے کے لیے ملک سے باہر جا رہی ہیں اور وہ ایک ماہ سے زائد عرصے تک باہر رہیں گی۔

گلوکارہ نے واضح کیا تھا کہ وہ اگرچہ وہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے تک پاکستان سے باہر جا رہی ہیں، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ کتنے عرصے تک باہر رہیں گی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ان کی جانب سے انسٹاگرام میں ملک سے باہر جانے کا لکھنے کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں کہ گلوکارہ نے ملک چھوڑ دیا، جس پر انہوں نے وضاحتی ویڈیوز جاری کیں۔

گلوکارہ نے واضح کیا کہ وہ ملک چھوڑ رہی ہیں اور نہ ہی موسیقی، البتہ وہ کچھ عرصے کے لیے کام کے ہی سلسلے میں ملک سے باہر جا رہی ہیں۔

آئمہ بیگ نے بتایا کہ وہ سب سے پہلے عمرے کی سعادت حاصل کریں گی، اس کے بعد وہ اپنے کام کے سلسلے میں کچھ عرصے تک بیرون ملک رہیں گی لیکن وہ مستقل طور پر ملک نہیں چھوڑ رہیں۔

گلوکارہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ موسیقی سے دور نہیں ہو رہیں بلکہ جلد ہی ان کا میوزک ایلبم ریلیز ہونے والا ہے جو کہ ان کا اوریجنل ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024