• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

وزیراعظم کی بجلی بلوں کی ادائیگی میں 10 روز کی توسیع کی ہدایت

شائع July 31, 2024
ذرائع نے بتایا کہ عوامی مشکلات کے پیش نظر وزیر اعظم شہباز شریف نے یہ ہدایت کی ہے — فائل فوٹو
ذرائع نے بتایا کہ عوامی مشکلات کے پیش نظر وزیر اعظم شہباز شریف نے یہ ہدایت کی ہے — فائل فوٹو

وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 روز توسیع کی ہدایت کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ عوامی مشکلات کے پیش نظر وزیر اعظم شہباز شریف نے جولائی اور اگست کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 روز کی توسیع کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد پاور ڈویژن نے اعلامیہ بھی جاری کردیا جس کے مطابق بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 روز کی توسیع احکامات دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں بجلی کے بھاری بھرکم بل عوام کے لیے شدید مشکلات کا باعث بنے ہوئے ہیں اور وہ بلوں کی ادائیگی کے لیے قرض لینے اور گھریلو اشیا فروخت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

بجلی کے زائد بلوں کے باعث بات صرف مالی مشکلات تک ہی تھم نہیں رہی بلکہ بل کے تنازع پر بھائی کی جانب سے بھائی کی جان لینے اور خاتون کی خودکشی جیسے واقعات بھی پیش آچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024