• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

فلسطینی عوام پر جاری ظلم، اسمٰعیل ہنیہ کی شہادت پر سینیٹ میں قرارداد جمع

شائع July 31, 2024
اسمعیل ہنیہ، فائل فوٹو
اسمعیل ہنیہ، فائل فوٹو

پاکستان کے ایوان بالا میں بے گناہ فلسطینی عوام پر ہونے والے ظلم اور تہران میں اسمٰعیل ہنیہ کی شہادت سے متعلق قرارداد جمع کراودی گئی۔

قرارداد پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے سینیٹ میں جمع کروائی۔

انہوں نے مؤقف اپنایا کہ اسرائیلی صہیونی ادارے نے تہران میں اسمعیل ہنیہ کو نشانہ بنایا جس میں ان کی شہادت ہوگئی، اسرائیل نے بیروت میں بھی بلا اشتعال بمباری کی۔۔

قراداد کے مطابق حالیہ دنوں میں 250 سے زیادہ بے گناہ فلسطینی شہریوں کو شہید کیا گیا ہے، ایوان اس پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے، اسرائیل مسلمانوں کے لیے ایک بین الاقوامی مجرم/دہشت گرد بن گیا گیا ہے۔

سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ ایوان پر زور سفارش کرتا ہے کہ بین الاقوامی ممالک/او آئی سی اور مسلم ممالک اسرائیلی دہشت گردی کے ایجنڈے کا مقابلہ کرنے اور اسے روکنے کے لیے متحد ہوں، غزہ میں بھوک سے مرنے والی بے قصور عوام کو فوری طور پر امداد فراہم کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ثالثی، جنگ بندی اور غزہ پر بمباری کو روکنے کے لیے مسلم ممالک کو ایک ہوکر قدم اٹھانا ہوگا۔

اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں بھی جمعیت علمائے اسلام (ف) نے اسمعیل ہنیہ کی شہادت پر قرارداد جمع کرادی۔

قرارداد عبد الغفور حیدری و دیگر پارلیمنٹیرینز کی طرف سےجمع کرائی گئی، قرارداد میں بتایا گیا ہے کہ آج کے دن امت مسلمہ ایک عظیم انقلابی رہنما اور مجاہد سے محروم ہوگئی، اسمٰعیل ہنیہ نے مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کیا، اسمٰعیل ہنیہ نے اسرائیل کے غاصبانہ کردار کو دنیا کے سامنے رکھا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) اسمعیل ہنیہ پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024