• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

وفاقی حکومت کا کسانوں سے گندم کی خریداری کے امور پاسکو سے لے کر نجی شعبے کو دینے پر غور

شائع July 30, 2024
وفاقی حکومت نے پاسکو کے آپریشنز مکمل طور پر آؤٹ سورس کرنے پر غور شروع کردیا ہے — فائل فوٹو: ڈان
وفاقی حکومت نے پاسکو کے آپریشنز مکمل طور پر آؤٹ سورس کرنے پر غور شروع کردیا ہے — فائل فوٹو: ڈان

وفاقی حکومت نے کسانوں سے گندم کی خریداری کے امور پاسکو سے لے کر نجی شعبے کو دینے پر غور شروع کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے پاسکو کے ذریعے براہ راست کسانوں سے گندم کی خریداری کے امور سے نکلنے کے منصوبے پر کام کا آغاز کردیا ہے اور پاسکو کے آپریشنز مکمل طور پر آؤٹ سورس کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز طلب کی ہیں۔

وزیر اعظم نے وفاقی وزارت خوراک، وفاقی وزارت خزانہ، تمام صوبائی چیف سیکریٹریز اور ایم ڈی پاسکو سے تجاویز مانگی ہیں۔

ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پلان پر عمل درآمد سے مڈل مین کے ہاتھوں کسانوں کے مزید استحصال کا خدشہ ہوگا اور پاسکو کے سیکڑوں ملازمین نوکریوں سے فارغ بھی کیے جاسکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024