• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:10pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:29pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:10pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:29pm

کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیش گوئی

شائع July 29, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ طاقتور مون سون ہواؤں کا سلسلہ سندھ میں داخل ہوگیا۔

مزید کہنا تھا کہ آج کراچی میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ درمیانی تا موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں بارش کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہنے کا امکان ہے، کل دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

دریں اثنا، کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق طارق روڈ، جیل روڈ، حسن اسکوائر، شارع فیصل، پی آئی بی میں بوندا باندی ہوئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 نومبر 2024
کارٹون : 12 نومبر 2024