• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

عوام پاکستان پارٹی کا کل کے الیکٹرک دفتر کے سامنے علامتی احتجاج کا اعلان

شائع July 27, 2024
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

عوام پاکستان پارٹی نے کل کے الیکٹرک دفتر کے سامنے علامتی احتجاج کا اعلان کردیا۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوام پاکستان کے رہنما مفتاح اسمٰعیل کا کہنا تھا کہ دن بھر بجلی نہیں ہوتی مگر بھاری بھرقم بل ہر ماہ آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اپنے اخراجات میں 24 فیصد اضافہ کیا ہے، حکومت کے لیے 100 ارب روپے کا ٹیکس بچانا کوئی بڑی بات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سردیوں میں بجلی طلب کم ہوتی ہے، گرمیوں کے موسم میں بجلی کی طلب میں اضافہ ہوجاتا ہے، آئی پی پیز ہمیں بجلی زائد قیمت پر فراہم کرتی ہے، دس فیصد بل ہم کلیکٹ نہیں کر پارہے ہیں، حکومت کو اس کے خلاف اقدامات کرنا ہوں گے۔

مفتاح اسمعٰیل نے کہا کہ حکومت کو اس کے خلاف اقدامات کرنا ہوں گے ، آزاد کشمیر میں بجلی کی قیمتیں کم ہیں، بجلی کے بلوں میں سرچارج دینے کے باوجود 24 فیصد ٹیکس وصول کیا جارہا ہے، حکومت آنے والے 4 مہینوں میں گھریلو صارفین کے لیے ٹیکس ہٹادے تو بجلی کے بل چوبیس فیصد کم ہوجائے گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے اخراجات کم کرے تاکہ ضروریات کو پورا کیا جاسکے، عوام کو ریلیف دینے کے لیے ٹیکس ختم کیے جائیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024