• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

یمنیٰ زیدی ابھی تک سنگل کیوں ہیں؟ اداکارہ نے وضاحت کردی

شائع July 26, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مقبول اداکارہ یمنیٰ زیدی نے انکشاف کیا ہے کہ سخت مزاج رکھنے والی شخصیت کی حامل ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ تاحال سنگل ہیں۔

یمنیٰ زیدی کو شوبز انڈسٹری میں ایک دہائی سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور متعدد ٹی وی شوز اور انٹرویوز میں ان سے شادی سے متعلق بھی سوال کیا جاتا رہا ہے۔

یمنیٰ زیدی کا تاحال کوئی افیئر اسکینڈل بھی سامنے نہیں آیا، تاہم سوشل میڈیا پر ان کے تعلقات اور شادی سے متعلق چہ مگوئیاں ہوتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں یمنیٰ زیدی کی جانب سے اپنے تنہا ہونے اور تاحال شادی نہ کرنے سے متعلق دیے گئے بیان کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر صارفین دلچسپ تبصرے بھی کرتے دکھائی دیے۔

اداکارہ کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انہیں ساتھی اداکار وہاج علی کے ہمراہ اسٹیج پر دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کی وائرل ہونے والی ویڈیو ان کے امریکی دورے کی ہے، جہاں وہ اگست تک مختلف شہروں کا دورہ بھی کریں گی۔

انہوں نے امریکا میں ایک تقریب کے دوران بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ سخت مزاح کی مالک خاتون ہیں اور انہیں اس بات کا علم نہیں کہ ان کی شخصیت ایسی کیوں ہے؟

اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی سخت مزاج شخصیت کی وجہ سے ہی تاحال سنگل (تنہا اور غیر شادی شدہ) ہیں۔

یمنیٰ زیدی نے یہ بھی کہا کہ ان کے تاحال سنگل ہونے کا سبب عجیب ہے لیکن وہ تنہا زندگی گزارنے میں بہت خوش ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے تاحال اپنے سنگل ہونے کا سبب بتانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کرتے دکھائی دیے۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024