• KHI: Maghrib 5:57pm Isha 7:18pm
  • LHR: Maghrib 5:13pm Isha 6:39pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:42pm
  • KHI: Maghrib 5:57pm Isha 7:18pm
  • LHR: Maghrib 5:13pm Isha 6:39pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:42pm

شوہر اور میری عمر میں 13 سال کا فرق ہے، شوہر کو بچہ سمجھتی ہوں، مریم نفیس

شائع July 26, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ مریم نفیس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اور شوہر کی عمر میں 13 سال کا فرق ہے لیکن اس کے باوجود وہ شوہر کو بچہ سمجھ کر ان کا خیال رکھتی ہیں۔

مریم نفیس کی جانب سے شوہر کو بچے کی طرح سمجھنا اور ان کا خیال رکھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

مریم نفیس کی وائرل ہونے والی ویڈیو کچھ عرصہ قبل نیو ٹی وی کے شو کی ہے، جس میں انہوں نے نہ صرف شادی بلکہ اپنے کیریئر پر بھی کھل کر بات کی تھی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں مریم نفیس نے دعویٰ کیا کہ انہیں کبھی گھر والوں نے جلد شادی کرنے کا نہیں کہا جب کہ ماضی میں وہ خود بتا چکی ہیں کہ ان کی والدہ چاہتی تھیں کہ وہ 19 برس کی عمر میں رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے 30 سال عمر ہونے پر اس وقت شادی کی جب انہیں اپنی پسند کا اچھا لڑکا ملا۔

مریم نفیس کا مزید کہنا تھا کہ ان میں اور ان کے شوہر کی عمر میں 13 سال کا فرق ہے جو کہ اچھا خاصا فرق ہے۔

اداکارہ کے مطابق ان کے شوہر ہمیشہ ہر جگہ ہر کسی کو یہی بولتے ہیں کہ مریم نفیس بڑی اور میچور ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوہر کی جانب سے ایسا کہنے پر وہ بھی ہر جگہ بولتی ہیں کہ ہاں ان کے شوہر صحیح کہ رہے ہیں، وہ ایک بچے کو پال رہی ہیں، وہ شوہر کا بچے کی طرح خیال رکھتی ہیں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ اچھی بات ہے کہ میاں اور بیوی میں مذاق اور نوک جھوک ہوتی رہتی ہے اور ان کی زندگی ہنسی و مذاق میں گزر جاتی ہے۔

مریم نفیس نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ شوہر سے 13 سال بڑی ہیں یا ان کے شوہر ان سے زائد العمر ہیں، تاہم ان کی باتوں سے ایسا محسوس ہوا کہ ان کے شوہر زائد العمر ہیں۔

خیال رہے کہ مریم نفیس نے ہدایت کاراور دیرینہ دوست امان احمد سے اکتوبر 2022 میں شادی کی تھی، اس وقت اداکارہ کی عمر 30 سال تھی۔

کارٹون

کارٹون : 5 جنوری 2025
کارٹون : 4 جنوری 2025