• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

شہر قائد میں آج بھی ہلکی بارش کی پیشگوئی

شائع July 26, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

کراچی میں مطلع ابر آلود ہے، محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج بھی ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں اس وقت مغربی سمت سے 17 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی میں 29 یا 30 جولائی سے بارش کا آغاز ہو سکتا ہے، بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے 2 یا 3 اگست تک جاری رہ سکتا ہے، کراچی میں معتدل شدت اور کہیں کہیں تیز بارش کا امکان رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 6 یا 7 اگست کو ایک اور ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال میں بن سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024