• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

پاسپورٹس کا بیک لاگ حد سے زیادہ بڑھ گیا

شائع July 26, 2024
— فائل فوٹو: ایکس
— فائل فوٹو: ایکس

امیگریشن اور پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل مصطفیٰ جمال قاضی نے سینیٹ کے ایک پینل کو بتایا کہ پاسپورٹ کا بیک لاگ حد سے زیادہ بڑھ گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بتایا کہ بیرون ملک کیٹیگری میں کوئی بیک لاگ نہیں ہے مگر تقریباً ایک کروڑ 65 لاکھ درخواستیں ’نارمل‘ کیٹیگری میں زیر التوا ہیں۔

لیکن اس کے برعکس اعداد و شمار میں مزید نمبرز دکھائے دیتے ہیں کیونکہ مئی میں بیک لاگ تقریباً 8 لاکھ تھا اور کچھ مبصرین کا خیال ہے کہ سرکاری بیان میں بیان کردہ اعداد و شمار میں غلطی ہو سکتی ہے۔

جمعرات کو مصطفیٰ جمال قاضی نے کمیٹی کو بتایا کہ محکمہ پاسپورٹ اور امیگریشن نے گزشتہ سال 45 ارب روپے کمائے، کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر فیصل سلیم رحمن نے ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کو آئندہ اجلاس میں سرکاری اور سفارتی پاسپورٹ کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی، نادرا کے چیئرمین ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نے کمیٹی کو اتھارٹی کے آپریشنز اور کارکردگی پر بریفنگ دی۔

نادرا کے چیئرمین نے وضاحت کی کہ اتھارٹی کے کردار میں اندرون ملک اور بیرون ملک صارفین کو شناختی خدمات فراہم کرنا شامل ہے اور نادرا نے گزشتہ سال ایک کروڑ 58 لاکھ کارڈز پر کارروائی کی ہے۔

کمیٹی نے افغان شہریوں کو جاری ہونے والے جعلی شناختی کارڈز پر تشویش کا اظہار کیا، نادرا کے چیئرمین نے کہا کہ اتھارٹی نے افغانیوں کو جعلی شناختی کارڈ جاری کرنے کے مرتکب 629 ملازمین کی خدمات ختم کر دی ہیں اور غیر قانونی ذرائع سے شناختی کارڈ حاصل کرنے کی 38 لاکھ کوششوں کو روکا ہے۔

کمیٹی نے جعلی شناختی کارڈ کے اجرا کو روکنے کے لیے نادرا کی کوششوں کو سراہا۔

اجلاس کے دوران ایف آئی اے کے ڈی جی احمد اسحق جہانگیر نے کمیٹی کو بتایا کہ ایف آئی اے آزاد جموں و کشمیر کے علاوہ پورے ملک میں کام کرتی ہے۔

ایف آئی اے ملک بھر میں بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور سائبر کرائم سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے، پچھلے سال ایف آئی اے نے 5.593 ارب روپے کی حوالا اور ہنڈی کے لین دین ضبط کیے، ایواکیو ٹرسٹی کی 6097 ایکڑ اراضی برآمد کی، 81.984 کروڑ بجلی کے یونٹ بچائے، اور تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی جانب سے اوور بلنگ کے الزامات کو دور کرنے کے لیے 45,080 کنکشنز کی چھان بین کی۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024