• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

اپنا گھر اسکیم شروع کر رہے ہیں، 25 لاکھ لوگوں کی رجسٹریشن ہوگئی، وزیراعلی پنجاب

شائع July 25, 2024
فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں فیصلہ سازی کے لیے ڈیٹا انتہائی اہم ہے، مستند اعداد و شمار کے بغیر ٹھیک فیصلے نہیں ہو سکتے، اپنا گھر اسکیم شروع کرنے لگے ہیں، 25 لاکھ لوگوں کی رجسٹریشن ہوگئی ہے۔

مریم نواز نے پنجاب سوشواکنامک رجسٹری کا افتتاح کردیا، لاہور میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھےشکایات آئیں کہ رمضان پیکج غریبوں کے بجائےڈیروں پر جارہا ہے، پنجاب کےعوام کو رمضان ریلیف پیکج ان کی دہلیز تک پہنچایا۔

مریم نواز نے کہا کہ بی آئی ایس پی کا ڈیٹا بھی اپڈیٹ کرنی کی ضرورت ہے، رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے، 25 لاکھ لوگوں کی رجسٹریشن ہوگئی ہے، اپنا گھر اسکیم شروع کرنے لگے ہیں، ڈیٹا اکٹھا کرنے سے حقداروں کا پتا چلا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہمارےپاس کسانوں کا پورا ڈیٹا موجود نہیں،کسانوں کا درست ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے، موجودہ دور میں فیصلہ سازی کے لیے ڈیٹا انتہائی اہم ہے، مستند اعداد و شمار کے بغیر ٹھیک فیصلے نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس ٹھیک ڈیٹا ہونا چاہیے تاکہ حکومت جس طبقے کو ریلیف دینا چاہتی ہے، اسے ریلیف دے سکے، خوشی ہے کہ اس سلسلے میں رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے، قابل اعتماد ڈیٹا جمع کرنا ایک تکنیکی معاملہ ہے، یہ ڈیٹا سائنس ہے، اس کے لیے ٹریننگ کی ضرورت ہے جو شروع ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں کا عوام پر بوجھ بہت زیادہ ہے ، اس کو کم کرنے کے لیے منصوبہ لا رہے ہیں، 45 لاکھ صارفین 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے ہیں، ان کے لیے سولر منصوبہ لا رہے ہیں، اس سے بجلی کے بل آدھا ہو جائیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ واپڈا کے پاس بجلی صارفین کا ڈیٹا تھا، اس لیے یہ اسکیم بنانے میں زیادہ مشکل پیش نہیں آئی، اس سے پتا چلتا ہے کہ ڈیٹا کسی منصوبے کی تیاری کے لیے کتنا اہم ہے۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024