• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

آج اپیکس کمیٹی اجلاس میں بنوں واقعے سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے، بیرسٹر سیف

شائع July 25, 2024
خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف— فوٹو: ڈان نیوز
خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف— فوٹو: ڈان نیوز

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی سربراہی میں اپیکس کمیٹی کا اجلاس میں صوبے میں جاری دہشت گردی کے خلاف مہم اور خصوصاً بنوں واقعے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی سربراہی میں اپیکس کمیٹی اجلاس میں بنوں جرگے کے ممبران کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنوں واقعے پر خیبرپختونخوا اپیکس کمیٹی کااجلاس آج پشاور میں ہوگا، جس میں اعلیٰ سول اور عسکری حکام بھی شرکت کریں گے۔

ایپکس کمیٹی اجلاس میں بنوں سے صوبائی وزیر پختون یار خان، صوبائی امیر جماعت اسلامی پروفیسر محمد ابراہیم خان شامل ہیں، اے این پی کے باز محمد خان، ایم پی اے ملک عدنان وزیر، چمبر آف کامرس بنوں کے نائب صدر ناصر بنگش بھی اپیکس کمیٹی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

بنوں جرگے کا 5 رکنی وفد ایپکس کمیٹی کے سامنے 16 مطالبات پیش کرے گا، اجلاس میں شرکت کیلئے بنوں سے پانچ رکنی وفد پشاور پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس نے گرینڈ کلین اپ آپریشن کے دوران ایک درجن سے زائد مسلح مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

واضح رہے کہ 19 جولائی کو بنوں میں احتجاجی مارچ کے دوران فائرنگ اور بھگدڑ سے ایک شخص جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے تھے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب ضلع بنوں میں بے امنی کے خلاف احتجاج کے لیے لوگ اسپورٹس کمپلیکس کے مقام پر جمع ہو رہے تھے، زیادہ تر لوگ بھگدڑ سے زخمی ہوئے جبکہ بعض افراد کو گولیاں لگیں۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024