• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

کراچی:آئل ٹینکر کار پر گرنے سے ایک شخص جاں بحق، بلوچ کالونی پل ٹریفک کیلئے بند

شائع July 25, 2024
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

کراچی میں بلوچ کالونی پل کے قریب آئل ٹینکر نے گاڑی کو کچل دیا جس سے کار سوار جاں بحق ہوگیا، پل کو ٹریفک حادثے کے باعث بند کردیا گیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں بلوچ کالونی پل کے قریب آئل ٹینکر گاڑی پر گرگیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹینکر میں مٹی کا تیل ہے، حادثہ ٹینکر کا انجن الگ ہونے کی وجہ سے ہوا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور 3 گھنٹے بعد کرین کی مدد سے آئل ٹینکر کو اوپر اٹھاکر گاڑی کو نکالا گیا، کار میں موجود شخص کی لاش بھی نکال لی گئی۔

حادثے کے بعد بلوچ کالونی پل ٹریفک حادثے کے باعث بند کردیا گیا ہے، آئل ٹینکر سے تیل کا اخراج جاری ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ہے۔

بلوچ کالونی پل بند ہونے کے باعث مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے اور شارع فیصل پر ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار ہے۔

پولیس کے مطابق جب تک ٹینکر خالی نہیں ہوگا اسے نہیں ہٹایا جاسکتا، ٹینکر ہٹانے کے دوران ہلکی رگڑ کا خراش آگ لگنے کا سبب بن سکتا ہے، جب کہ متبادل ٹینکر کا انتظام کیا جارہا ہے ، رات کو لفٹر منگوایا گیا تھا لیکن آگ لگنے کے خطرے کے پیش نظر آپریشن روک دیا گیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق کورنگی کی طرف سے آنے والے ٹریفک کو اختر کالونی کی طرف موڑ دیا گیا ہے، گودام چورنگی کورنگی سے جام صادق پل کی طرف کے ٹریفک کو یوٹرن سے واپس بھیجا جا رہا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ٹریفک کو بوہری کٹ شہید ملت روڈ سے شارعِ فیصل کی طرف موڑ دیا گیا ہے، بلوچ پل ریمپ سے کورنگی کی ٹریفک کو ایف ٹی سی کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔

موٹرسائیکل سوار نوجوان کو کچلنے والا بس ڈرائیور گرفتار

دوسری جانب، کراچی میں سائٹ اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو کچل کر ہلاک کرنے والے بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے 20 جولائی کو سائٹ کے علاقے میں غفلت و لاپروائی سے بس چلاتے ہوئے نوجوان کو کچلا تھا، واقعہ کا مقدمہ تھانہ سائٹ اے میں نامعلوم ڈرائیور کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت محمد اقبال کے نام سے ہوئی ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی حادثے کا سبب بننے والی بس کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024