• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

مائیکرو سافٹ اور کراؤڈ اسٹرائیک نے سروسز بحال کرنے کے ٹولز جاری کردیے

شائع July 24, 2024
—فوٹو: فیس بک
—فوٹو: فیس بک

کمپیوٹرز سافٹ ویئر کمپنی مائیکرو سافٹ اور سائبر سیکیورٹی کمپنی کراؤڈ اسٹرائیک نے چند دن قبل سسٹمز میں آنے والی خرابی کی بحالی کے لیے آن لائن ٹولز جاری کردیے۔

کراؤڈ اسٹرائیک امریکی سائبر سیکیورٹی کمپنی ہے جو مائیکرو سافٹ سمیت دیگر کمپنیوں کو سیکیورٹی فیچرز کی خدمات پیش کرتی ہے۔

اسی کمپنی نے 19 جولائی کو مائیکرو سافٹ کمپیوٹرز پر اپنے سیکیورٹی سافٹ ویئر (فیلکن سینسر سافٹ ویئر) کا اپڈیٹ بھیجا تو مائیکرو سافٹ ونڈوز میں مسئلہ ہوا اور دنیا بھر میں درجنوں بڑے بڑے اداروں کے کمپیوٹرز نے کام کرنا بند کردیا تھا۔

دنیا بھر کے نشریاتی اداروں، بینکوں، ایئر لائنز کمپنیز اور ہسپتالوں سمیت دیگر اداروں کے مائیکرو سافٹ پر چلنے والے کمپیوٹر متاثر ہوئے تھے لیکن اب دونوں کمپنیوں نے آنے والی خرابیوں کو دور کرنے کے لیے آن لائن ٹولز جاری کردیے۔

مائیکرو سافٹ نے آن لائن ٹولز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گوگل اور ایمازون سمیت دیگر اداروں کے ساتھ بھی مل کر کمپیوٹرز میں آنے والی خرابی کو دور کرنے میں مصروف ہے لیکن تمام کمپیوٹرز کی خرابی مینوئل طریقے سے ہوگی، خرابی کو سافٹ ویئر اپڈیٹ کے ذریعے دور نہیں کیا جا سکتا۔

مائیکرو سافٹ نے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ماہرین کی رہنمائی کے لیے آن لائن ٹولز کی فہرست جاری کردی۔

اسی طرح کراؤڈ اسٹرائیک نے بھی کمپیوٹرز میں آنے والی خرابی کو دور کرنے کے لیے مائیکرو سافٹ سے ملتے جلتے ٹولز جاری کردیے۔

کراؤڈ اسٹرائیک اور مائیکرو سافٹ نے واضح کیا کہ کمپیوٹرز میں آنے والی خرابی سے کسی طرح کا کوئی ڈیٹا چوری یا ہیک نہیں ہوا اور مذکورہ خرابی معمول کے سافٹ ویئر اپڈیٹ بھیجے جانے سے ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024