• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

قائمہ کمیٹی کی تمام وزارتوں میں ای آفس کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت

شائع July 24, 2024
فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے این آئی ٹی بی بورڈ کو تمام وزارتوں میں ای آفس کی کارکردگی کو بہتر بنانے، بیپ ایپ کو 3 ماہ میں لانچ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ٹیلی کمیونیکیشن ایپلٹ ٹربیونل بل 2024 منظور کر لیا۔

امین الحق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن ایپلٹ ٹربیونل اچھے مقاصد کے لیے بنایا جارہا ہے جب کہ وزارت لا اینڈ جسٹس حکام کی طرف سے ٹریبونلز کے چیئرمین، ممبرز کی تقرری اور عہدے سے ہٹائے جانے کے طریقہ کار پر کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔

حکام نے بتایا کہ ٹریبونل کے قوانین تیار کر لیے گئے ہیں، سی ای او این آئی ٹی بی بورڈ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ای آفس کو 40 وزارتوں میں انسٹال کردیا ہے۔

ممبر کمیٹی مختار احمد نے کہا کہ ای آفس میں مسائل آرہے ہیں، اسے آسان بنائیں، وزارتوں میں این آئی ٹی بی بورڈ کے نمائندے بھیج کر ای آفس سے متعلق مسائل حل کریں۔

کمیٹی ممبر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ای آفس کو وفاق تک محدود نہ کریں، بلکہ صوبوں میں بھی اسے انسٹال کریں، ای افس، انٹرنیٹ سے عام آدمی کو فائدہ پہنچائیں۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کئی سال پہلے ای آفس کا فیصلہ ہوا تھا، اب تک بدقسمتی سے ای آفس پر کارکردگی نظر نہیں آرہی ہے، ہمیں پیپر لیس ہونا چاہیے، آج بھی ہم پیپرز لے کر بیٹھے ہوئے ہیں۔

وزیر مملکت شزا فاطمہ نے کمیٹی ارکان کو ای آفس پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ این آئی ٹی بی ای آفس بنا سکتے ہیں، تمام وزارتیں ای آفس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

اجلاس میں بیپ ایپ سے متعلق معاملہ بھی زیرِ بحث آیا کہ سرکاری ملازمین کے محفوظ کمیونیکیشن کے لیے بیپ ایپ کی تیاری کی گئی ہے۔

سی ای او این آئی ٹی بی نے بتایا کہ سرکاری کمیونیکیشن واٹس ایپ پر ہونا خطرناک ہے، بیپ ایپ کے ذریعے آفشل کمیونیکیشن ہوسکے گی،بیپ ایپ کی بھارتی میڈیا نے بھی تعریف کی ہے۔

کمیٹی ممبر احمد عتیق نے پوچھا کہ کیا آفشل کمیونیکیشن نجی فونز اور لیپ ٹاپ پر کرنے کی پابندی نہیں ہے؟ کیا آفیشل کمیونیکیشن کے حوالے سے کوئی پالیسی نہیں ہے، پالیسی نہ ہونے حساس ترین سرکاری دستاویزات لیک ہوسکتی ہیں۔

وزارت آئی ٹی حکام نے بتایا کہ سرکاری افسران حکومت کی مختض کردہ ای میل استعمال نہیں کرتے ہیں، سرکاری ملازمین و افسران پابند ہیں کہ کونسی معلومات پبلک نہیں کرنی ہے، ایسا نہیں ہے کہ آفیشل سرکاری دستاویزات پبلک کرلی جائیں، جو معلومات عوام کا حق ہیں، صرف وہی پبلک کی جاتی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی امین الحق نے کہا کہ بیپ ایپ 2 سال پہلے تیار کی گئی تھی، بیپ اپلیکشن کو واٹس ایپ کے متبادل کے طور پر بنایا گیا تھا، پہلے مرحلے میں سرکاری ملازمین نے بیپ ایپ استعمال کرنا تھی، وزارت آئی ٹی اور این آئی ٹی بی 3 ماہ میں بیپ ایپ لانچ کرے۔

اجلاس میں ممبر کمیٹی پولین نے نقطہ اٹھایا کہ بلوچستان کے علاقہ پنجگور میں موبائل ڈیٹا کافی عرصے سے بند ہے، انہوں نے سوال کیا کہ ہمارے طلبہ کو کیا انٹرنیٹ استعمال کرنے کا حق نہیں ہے؟ سیکیورٹی رسک پر آخر کب تک بلوچستان کو انٹرنیٹ سے محروم رکھا جائے گا۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ انٹرنیٹ کے مسائل پر آئندہ اجلاس میں چیرمین پی ٹی اے کو طلب کیا ہوا ہے جب کہ وزیر مملکت شزا فاطمہ نے کہا کہ انٹرنیٹ بنیادی حق ہے، سب کو ملنا چاہیے، بدقسمتی ہے سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے ان مسائل کا سامنا رہتا ہے، حکومت اس مسئلے کے حل کیلئے آپٹیکل فائبر کا جال بچھا رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024