• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

پی ٹی آئی پر پابندی لگائی گئی تو اگلی باری (ن) لیگ اور پھر دوسروں کی ہوگی، بیرسٹر سیف

شائع July 24, 2024
خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف— فوٹو: ڈان نیوز
خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف— فوٹو: ڈان نیوز

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اگر مینڈیٹ چور وفاقی کابینہ نے آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کا بے اصولی فیصلہ کیا تو اگلی باری (ن) لیگ اور پھر دوسروں کی ہوگی۔

ڈان نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ علی بابا 40 چوروں کو پی ٹی آئی کی مقبولیت برداشت نہیں ہو رہی، مینڈیٹ چور سرکار پی ٹی آئی پر لاکھ پابندیاں لگائیں لیکن ہم ملک چھوڑنے اور ڈیل کرنے والوں میں سے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک نظریے کا نام ہے اور نظریہ کبھی ختم نہیں ہوتا، تاریخ میں پابندیوں سے کبھی بھی کسی سیاسی جماعت یا تحریک کا خاتمہ نہیں ہوا، پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے فیصلے کا شمار جعلی سرکار کے سب بڑے احمقانہ فیصلوں میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف ہر قسم کی سازشوں، غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کے باوجود مسلسل آضافہ ہورہا ہے، ہم اسی ملک میں رہ کر تمام مظالم اور غیر آئینی اقدامات کا مقابلہ کریں گے، جب کہ ہماری جنگ آئین کی بالادستی اور ملک سے کرپٹ سیاسی ٹولے کے خلاف جاری رہے گی۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنما، کارکنوں اور میڈیا پر پابندی لگانا مسلم لیگ (ن) کا پرانہ وطیرہ ہے، پی ٹی آئی پر پابندی لگا کر جعلی حکومت اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مینڈیٹ چور وفاقی کابینہ نے آج پی ٹی آئی پر پابندی کا بے اصولی فیصلہ کیا تو اگلی باری (ن) لیگ اور پھر دوسروں کی ہوگی۔

مشیر اطلاعات نے کہا کہ شریف خاندان عوام کو مشکل حالات میں چھوڑ کر 2 بار ملک سے بھاگ چکے ہیں، تاہم پی ٹی آئی نے گزشتہ 20 ماہ سے پابندیوں اور صعوبتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024