• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

سونیا حسین والد سے محبت اور ان کی شفقت پر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

شائع July 23, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ سونیا حسین والد سے محبت اور ان کی شفقت پر بات کرتے ہوئے ٹی وی شو کے دوران آبدیدہ ہوگئیں اور ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سونیا حسین حال ہی میں نیو ٹی وی کے پروگرام زبردست میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شوبز کیریئر سمیت ذاتی زندگی پر بھی کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے پروگرام کے دوران بتایا کہ ان کے والدین کے درمیان اچھے تعلقات نہیں تھے، جس وجہ سے ان کے درمیان بعض تلخیاں ہوتی رہتی تھیں اور وہ ان کی تلخیوں کے ساتھ ہی بڑی ہوئیں۔

انہوں نے بتایا کہ والدین کے درمیان تلخیوں کی وجہ سے انہوں نے اپنے والد کو ہمیشہ سخت انسان تصور کیا اور ان سے کئی سال تک بات کی جب کہ وہ ان سے بات کرنے کی خواہش مند رہتی تھیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے مرد ہونے کی وجہ سے والد کو سخت تصور کیا اور ان سے بات نہ کی لیکن انہیں کئی سال بعد احساس ہوا اور انہوں نے ماہر نفسیات سے بھی مدد لی، جنہوں نے انہیں والد سے دوری کا احساس دلایا اور والد سے بات کرنے کا مشورہ دیا۔

سونیا حسین نے کہا کہ پہلی بار انہوں نے والد کو فون پر آئی لو یو کہا تھا اور اس وقت ان کی جانب سے اظہار محبت کا سنتے ہی ان کے والد رو پڑے تھے اور وہ فون پر والد کی سسکیوں کی آوازیں سن رہی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ والد کے رونے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ ان کے والد کتنے نرم دل ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وہ سیاحت سے واپس آئیں تو انہوں نے والد کے پاؤں دبائے اور ان کی خدمت کی اور پھر ان کے درمیان اچھے روابط اور تعلقات شروع ہوگئے۔

سونیا حسین نے انکشاف کیا کہ بعد ازاں ان کے والد کو ذیابیطس ہوگیا اور ان کی ایک ٹانگ بھی کٹوانی پڑی اور اب ان کے والد ول چیئر کے سہارے گھومتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اب بھی جب وہ کوئی ایوارڈ جیت کر آتی ہیں تو ان کے والد وہ ایوارڈ لے کر ویل چیئر پر پورے گھر میں گھوم کر سب کو دکھاتے اور بتاتے ہیں کہ سونیا ایوارڈ جیت کر آئی ہیں۔

سونیا حسین والد کی محبت اور شفقت پر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں اور اس بات پر بھی اظہار افسوس کیا کہ انہیں والد سے بات کرنے میں کئی سال لگ گئے اور انہوں نے وقت کو ضائع کیا۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024