• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

کالعدم ٹی ٹی پی امریکی اسلحے سے پاکستانی چیک پوسٹس پر حملے کررہے ہیں، صدر ایکس سروس مین

شائع July 23, 2024
لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القیوم ۔ فوٹو اسکرین شاٹ
لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القیوم ۔ فوٹو اسکرین شاٹ

ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القیوم نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) والے امریکی اسلحے سے پاکستانی چیک پوسٹس پر حملے کررہے ہیں۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکا 7 ارب ڈالر کا اسلحہ چھوڑ کر افغانستان سے چلا گیا ہے، افغانستان میں لوگ جہاز سے لٹک کر چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا افغانستان سے جاکر ہمارے لیے دہشت گردوں کو چھوڑ گیا ہے، امریکا افغانستان میں 40 ہزار گاڑیاں بھی چھوڑ کر گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2024 میں ہمارے شہدا کی تعداد 575 ہوگئی ہے، 2016 میں دنیا میں جتنے دہشتگردی کے واقعات ہوتے تھے وہ ایران میں تھے، لیکن 2024 میں پاکستان دنیا میں دہشتگردی میں چوتھے نمبر پر ہے۔

ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القیوم نے کہا کہ ملک کو ڈیجیٹل اور فزیکل دہشت گردی کاسامنا ہے، دہشت گردی ہمارے ملک کا مسئلہ ہے، ملک میں دہشت گردی کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی رپورٹ کے مطابق دنیا کے10 ممالک کو دہشت گردی کا خطرہ ہے، امریکی انخلا کے بعد ہمارے آنگن میں 40 لاکھ پناہ گزین بیٹھے ہوئے ہیں، امریکا افغانستان میں نائٹ وژن گلاسز چھوڑ کرگیا جن سے ٹی ٹی پی ہماری فورسز پر حملےکرتی ہے، ان کی سوچ ہوسکتی ہے کہ پاکستان میں سی پیک نہ چلے۔

خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024