• KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm
  • KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm

فیروز خان کی دوسری شادی کے بعد علیزہ سلطان کا لڑکیوں کو مشورہ

شائع July 23, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکار فیروز خان کی جانب سے کچھ ہفتے قبل دوسری شادی کیے جانے کے بعد اب ان کی سابق اہلیہ ماڈل علیزہ سلطان نے شادی کرنے والی لڑکیوں کو مشورہ دیا ہے، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں علیزہ سلطان جلدی میں شادی کرنے والی لڑکیوں کو ہنستے ہوئے مشورہ دیتی دکھائی دیتی ہیں۔

علیزہ سلطان نے حال ہی میں یوٹیوب پر مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جوابات دینے کی ویڈیو شیئر کی، جس میں سے ان کی جانب سے لڑکیوں کو شادی کے لیے دیے گئے مشورے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

علیزہ سلطان نے مسکراتے ہوئے لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ دیکھ بھال کر شادی کریں اور کسی انسان کے بچے سے ہی شادی کریں۔

ماڈل کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کو ایسے مرد سے شادی کرنی چاہیے جو ذمہ دار ہو اور یہ سب سے اہم بات ہے کہ ذمہ داری اٹھانے والے شخص سے ہی شادی کی جانی چاہیے۔

علیزہ سلطان کے مطابق ایسے مرد سے شادی کی جانی چاہیے جو بیچ میں بھاگنے والا نہ ہو۔

ان کی جانب سے لڑکیوں کو شادی کے لیے مشورہ دیے جانے کی ویڈیو ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ کچھ ہی ہفتے قبل ان کے سابق شوہر فیروز خان نے دوسری شادی کی تھی۔

فیروز خان نے یکم جون 2024 کو ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کی تصدیق کی تھی۔

اس سے قبل فیروز خان نے مارچ 2018 میں علیزے سلطان سے پہلی شادی کی تھی، جن کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں تھا، تاہم اب وہ ماڈلنگ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

علیزے سلطان اور فیروز خان کی شادی محض 4 سال ہی چل سکی اور دونوں نے 2022 کے اختتام تک طلاق کی تصدیق کی تھی۔

علیزے سلطان اور فیروز خان کے دو بچے بھی ہیں، جن کی عمریں 5 سال سے کم ہیں اور طلاق کے بعد دونوں کے درمیان بچوں کی پرورش اور گھریلو تشدد کے معاملات پر قانونی جنگ جاری ہے اور ان کے کیسز تاحال زیر سماعت ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025