• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

اسلام آباد: تعلیمی ادارے سے 30 کروڑ بھتہ طلب کرنے والے ملزمان کو 16 سال قید کی سزا

شائع July 23, 2024
—فائل فوٹو:
—فائل فوٹو:

اسلام آباد میں تعلیمی ادارے کو دھمکیاں اور 30 کروڑ روپے بھتہ کا مطالبہ کرنے والے ملزمان کو 16،16 سال قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں وفاقی دارالحکومت میں واقع تعلیمی ادارے کو دھمکیاں اور 30 کروڑ روپے بھتہ کے مطالبہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے مجرمان بخت شیریں اور جان عالم کو قید کی سزا سنا دی۔

جج طاہر عباس سپرا نے فیصلے میں کہا کہ بخت شیریں کو مجموعی طور پر 16 سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جاتی ہے، اور جان عالم کو بھی 16 سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جاتی ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر بخت شیریں اور جان عالم کو ایک ایک سال مزید قید کاٹنا ہوگی۔

خیال رہے کہ مجرم بخت شیریں اور جان عالم نے تحریک طالبان کے نام پر تعلیمی ادارے کو دھمکی آمیز خطوط لکھے تھے اور بھتہ کا مطالبہ کیا تھا۔

مجرموں کی جانب سے تعلیمی ادارے کو خود کش حملہ کے زریعے نشانہ بنانے کی دھمکی بھی دی گئی تھی، بخت شیریں اور جان عالم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024