• KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm
  • KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm

اسپیکر قومی اسمبلی کا قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز کو نئی گاڑیاں دینے سے انکار

شائع July 21, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی لگاتے ہوئے ایوان کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز کو نئی گاڑیاں دینے سے انکار کردیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایوان زیریں کے مانیٹائزیشن لینے والے افسران سے گاڑیاں واپس لینے کے احکامات جاری کردیے۔

ایاز صادق نے واضح کیا کہ مانیٹائزیشن لینے والے افسران قواعد کے مطابق ادائیگی کرکے گاڑی استعمال کریں، افسران اور ایم این ایز پرانی سرکاری گاڑیوں کو بھی احتیاط سے چلائیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے لیے بھی نئی گاڑی لینے سے انکار کر دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنا پروٹوکول بھی انتہائی محدود کردیا جو صرف 2 گاڑیوں پر مشتمل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025