• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا 26 جولائی کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

شائع July 21, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 26 جولائی کوملک بھرمیں احتجاج کا اعلان کردیا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے بتایا امن وامان کی صورتحال، عمران خان سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاریوں اور مہنگائی کے خلاف احتجاج ہوگا۔

اسد قیصر نے دعوی کیا کہ ایم این ایز کی خرید و فروخت کے لیے آفرز ہورہی ہیں اور اراکین قومی اسمبلی پر وفاداری کی تبدیلی کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک تحفظ آئین پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سمیت تمام اسیر قائدین و کارکنوں کو فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا جبکہ ایک قرارداد میں بنوں واقعے کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ہنگامی اجلاس محمود اچکزئی کی زیر صدارت ہوا، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف گوہر ایوب، سینیٹر شبلی فراز، اسد قیصر، چیئرمین سنی اتحاد کونسل سربراہ حامد رضا، علامہ راجا ناصر عباس اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔

اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال، آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

اجلاس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی سمیت تمام سیاسی اسیران کی رہائی کے لیے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی تھی۔

قرارداد میں بنوں میں پیش آنے والے واقعے کی آزادانہ تحقیقات اور خیبر پختونخوا کے آئی جی اور چیف سیکریٹری کو فوری برطرف کرنےکا مطالبہ بھی شامل ہے۔

قرارداد میں بجلی و گیس کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ بھی شامل تھا۔

قرارداد میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین و قانون کی فتح ہے، جبکہ آئین و قانون کی بالادستی، جمہوریت کے لیے عدلیہ کی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔

ملک میں فوری نئے انتخابات کا مطالبہ بھی قرارداد کا حصہ تھا۔

قرارداد میں کہا گیا تھا کہ عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی اور مینڈیٹ کی واپسی سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے 26 جولائی بروز جمعہ ملک گیر پرامن احتجاج کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024