• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

چین سے معاہدوں پر عملدرآمد میں کسی بھی قسم کا تعطل برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعظم

شائع July 20, 2024
وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت دورہ چین میں ہوئے معاہدوں پرپیش رفت اور پاک ۔ چین تعاون کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا — فوٹو: پی آئی ڈی
وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت دورہ چین میں ہوئے معاہدوں پرپیش رفت اور پاک ۔ چین تعاون کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا — فوٹو: پی آئی ڈی

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین سے تعاون کے معاہدوں پر مفاہمتی یادداشتوں پر عملدرآمد میں کسی بھی قسم کا تعطل برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت دورہ چین میں ہوئے معاہدوں پرپیش رفت اور پاک ۔ چین تعاون کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں چینی صنعت کی منتقلی سے ملکی معیشت کی بہتری اور روزگار کے نئے مواقع اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چین سے تعاون کے معاہدوں پر مفاہمتی یادداشتوں پر عملدرآمد میں کسی بھی قسم کا تعطل برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ چین، پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، چینی اعلیٰ قیادت پاکستان میں سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

اجلاس میں وزیرِاعظم کو مختلف منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے اپنے حالیہ دورہ چین کے حوالے سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سکھر ۔ حیدرآباد موٹروے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے مکمل کیا جائے گا، چین میں ایک ہزار طلبہ کو سرکاری خرچ پر جدید زرعی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے بھیجنے کے لیے لائحہ عمل مکمل ہوچکا ہے، رواں تعلیمی سال کے آغاز پر طلبہ کی پہلی کھیپ چین بھیجی جارہی ہے، اگلی کھیپ پاکستان میں چینی زبان سیکھنے کے بعد چین کی جدید زرعی یونیورسٹیوں میں بھیجی جائے گی۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ درآمدی کوئلے پر چلنے والے بجلی گھروں کو مقامی کوئلے پر منتقل کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل حتمی مراحل میں ہے، جبکہ پاکستان میں کاروباری و سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے جلد بیجنگ میں چین کے تعاون سے ایک روڈ شو منعقد کیا جارہا ہے۔

پاکستان میں چینی صنعتوں کی منتقلی کے لیے اجلاس کو ایک جامع روڈ میپ پیش کیا گیا۔ چینی ٹیکسٹائل، طبی و جراحی کے آلات، پلاسٹک اور چمڑے کی صنعتوں کو پاکستان میں منتقل کرنے کے لیے چینی کمپنیوں کے ساتھ اشترک کیا جائے گا، 78 پاکستانی کمپنیوں نے ابتدائی طور پر چینی صنعتوں کی پاکستان میں منتقلی کے لیے اشتراک میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

سرمایہ کاری بورڈ نے اس حوالے سے پیش رفت اور لائحہ عمل پر جامع رپورٹ پیش کی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سرمایہ کاری بورڈ کے اس حوالے سے اقدامات اور سفارشات کی تعریف کی۔

انہوں نے متعلقہ اداروں و افسران کو پاکستانی کمپنیوں کو چینی کمپنیوں کے ساتھ اشتراک میں ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024