• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:12am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:12am

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا گورنر کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس

شائع July 20, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو ایک ارب روپے ہرجانے کا ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے وکیل کے ذریعے گورنر کو بھجوائے گئے ہتک عزت کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ‏گورنر نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعلیٰ نے اپیکس کمیٹی میں آپریشن عزم استحکام کے مسودے پر دستخط کیے۔

ہتک عزت کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ گورنر اپنا بیان واپس لے کر سرعام معافی مانگیں۔ بصورت دیگر 100 کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنے کے لیے تیار رہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025